رہے اور اس میں جو خامیاں ہیں انہیں دور کیا جائے، خصوصاً ایسی خامیاں جو اسلامی بینکوں اور سودی بینکوں کے درمیانی فرق کو صرف نام کی حد تک ہی برقرار رکھیں اور اسلامی نظام معیشت کی سنہری خصوصیات و فوائد معاشرے تک منتقل نہ ہوسکیں ۔ (2) مروجہ اسلامی بینکنگ میں موجود شرعی قباحتیں شرعی قباحتوں کے بیان میں چند باتیں مد نظر رہیں کہ: * یہ سفارشات ہیں، جو کہ نہایت اختصار کی متقاضی ہیں ، اور اس میں علماء کرام اور بینکار حضرات ہی کو مخاطب کیا گیا ہے جو کہ ان معاہدات کی تفاصیل سے باخبر ہیں اسی لئے ان سفارشات کی تحریر میں اختصار ہی سے کام لیا گیا ہے۔ * ان سفارشات میں مروجہ اسلامی بینکوں کے صرف ان معاملات کا احاطہ اور تجزیہ کیا گیاہے جو اساسی ہیں یا اکثریتی ہیں ، یعنی بینک زیادہ تر وہی معاملات کرتے ہیں ۔ اقلیتی یا ثانوی معاملات کو طوالت کے خدشہ کے پیش نظر ترک کیا گیاہے۔ (1) مضاربہ مروجہ اسلامی بینکوں میں رائج مضاربہ، شرعی مضاربہ کے اصولوں پر پورا نہیں اترتاجس کی بنیادی وجوہات یہ ہیں: •* ڈیپازیٹر جو کہ ربُّ المال ہے اسے اس کے سرمایہ سے جو کاروبار کیا جارہا ہے اعتماد میں نہ لیا جانا ۔ * بینک کا منافع میں یکطرفہ بڑھوتی اور حقوق سے یکطرفہ استفادہ ۔یعنی مجموعی منافع میں اضافہ ہونے کے باوجود رب المال کے منافع میں اسی تناسب سے اضافہ نہ کرنا ، اپنے مضارب ہونے کی حیثیت سے مضارب کے شرعی حقوق سے بھرپور استفادہ کرنا اور ڈپازیٹر کے رب المال ہونے کی حیثیت سے اس کے حقوق کو یکسر نظر انداز کرنا۔ * مضاربہ کے مال کو تجارت کے بجائے صرف تمویل (Financing) میں استعمال کیا جانا۔ |
Book Name | جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت |
Writer | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publisher | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 538 |
Introduction | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی سے جاری ہونیوالا سہہ ماہی البیان کا شمار جماعت مؤقر اور تحقیقی رسالوں میں ہوتا ہے ۔ زیر تبصرہ سہہ ماہی البیان کی خصوصی اشاعت اپنے اندر معیشت سے متعلقہ اہم عناوین پر مشتمل جماعت کے محقق اور جید علماء کے مضامین کو سموئے ہوئے ہے بالخصوص کچھ دہائیوں سے شروع ہونے والی نام نہاد اسلامی بینکار ی اور اس کی پروڈکٹز مضاربہ ، مرابحہ ، مشارکہ اور اجارہ کے حوالے سے تفصیلی طور پر حقیقت کو بیان کیا گیا اور ثابت کیا گیا کہ یہ قطعا اسلامی نہیں بلکہ سودی بینکاری ہی ہے۔ اس کے علاوہ معیشت سے متعلقہ دیگر موجوعات مثلا زراعت ، کرنسی ،اسٹاک ایکسچینج ،ایڈورٹائزمنٹ اور ان جیسے دیگر اہم ترین موضوعات پر مختلف اہل علم کے قیمتی مقالات شامل ہیں۔ |