سرمایہ داری Finance التمويل: روز مرہ کاروباری ضروریات کیلئے قرضے جاری کرنا۔اسلامی بینکوں میں یہ سرمایہ کاری مرابحہ، اجارہ، مشارکہ، متناقصہ، سلم اور استصناع کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ ------------------------------------------------------------------------------ مرابحہ Murabaha المرابحة: اصل قیمت پر متعین منافع کے ساتھ خریدار کو آگاہ کر کے فروخت کرنا۔ ------------------------------------------------------------------------------ اجارہ Ijara الإجارة: اجارہ سے مراد ایسا معاہد ہ ہے جس میں ایک متعین چیز یا اس کے مخصوص فائدہ کو ایک مقررہ مدت تک کسی معلوم عوض کے بدلہ دیا جائے ، یا کسی عمل کے بدلہ اجرت دی جائے۔ ------------------------------------------------------------------------------ کرایہ داری Leas استئجار : مختلف اشیاء کو کرایہ پر دینا،جیسے آٹو لیزنگ میں گاڑی وغیرہ کرائے پر دی جاتی ہے۔ ------------------------------------------------------------------------------ الإجارة المنتهية بالتمليک Hire & Purchase کرایہ کا ایسا معاہد ہ جس کے آخر میں چیز کی ملکیت کرائے دار کو منتقل ہوجائے، جیسےAuto leasing کا معاہدہ وغیرہ۔ |
Book Name | جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت |
Writer | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publisher | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 538 |
Introduction | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی سے جاری ہونیوالا سہہ ماہی البیان کا شمار جماعت مؤقر اور تحقیقی رسالوں میں ہوتا ہے ۔ زیر تبصرہ سہہ ماہی البیان کی خصوصی اشاعت اپنے اندر معیشت سے متعلقہ اہم عناوین پر مشتمل جماعت کے محقق اور جید علماء کے مضامین کو سموئے ہوئے ہے بالخصوص کچھ دہائیوں سے شروع ہونے والی نام نہاد اسلامی بینکار ی اور اس کی پروڈکٹز مضاربہ ، مرابحہ ، مشارکہ اور اجارہ کے حوالے سے تفصیلی طور پر حقیقت کو بیان کیا گیا اور ثابت کیا گیا کہ یہ قطعا اسلامی نہیں بلکہ سودی بینکاری ہی ہے۔ اس کے علاوہ معیشت سے متعلقہ دیگر موجوعات مثلا زراعت ، کرنسی ،اسٹاک ایکسچینج ،ایڈورٹائزمنٹ اور ان جیسے دیگر اہم ترین موضوعات پر مختلف اہل علم کے قیمتی مقالات شامل ہیں۔ |