بینک کا سود حلال ہے ؟ مصنف :مولانا مشتاق احمد کریمی حفظہ اللہ فاضل جامعہ سلفیہ بنارس آپ الہلال ایجوکیشنل سوسائٹی کٹیہار ،بہار کے صدر و بانی ہیں ۔ مذکورہ کتاب میں سود کی حرمت پر مدلّل بحث کی گئی ہے ۔قرآن و حدیث سے سود کی حرمت کوبیان کرتے ہوئے سود اور بیع میں فرق اور جاہلیت کے سود کی تفصیل ذکر کی گئی ہے۔ سود کو روکنے کے لئے اسلام نے جو طریقے بیان کئے ہیں انہیں بڑے عمدہ انداز میں بیان کیا گیا ہے، نیز سود کے معاشی ،اخلاقی اور اجتماعی نقصانات کو بھی بیان کیا گیا ہے ۔پھر کمپنی اور اس کا طریق کار ،بینک اور اس کا تاریخی پس منظر،بینک کے وظائف کو بھی بڑے عام فہم انداز میں بیان کیا گیا ہے ۔بینک کے سود کو جائز قرار دینے والوں کا مدلّل رد کیا گیا ہے ،اور بینک کے سو د کے حرام ہونے پر مختلف کانفرنسوں اور فقہ اکیڈمیوں میں منعقدہ اجتماع کی قرارداد ،ناموں کی فہرست اور مصر کے مفتی نے بینک کے سود پر جو جواز کا فتوی دیا تھا اور ان کی تردیدمیں علماء ازہر کی ٹیم نےمکہ مکرمہ میں علمی بیان شائع کیا تھا ،اس پر دستخط کرنے والوں کے نام مع دستخط دکھائے گئے ہیں ،اور بینک کےمتبادل کا اجمالی خاکہ بھی پیش کیاگیا ہے۔اسی طرح بیمہ کی تفصیل کو بیان کیا گیا ہے ۔ |
Book Name | جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت |
Writer | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publisher | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 538 |
Introduction | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی سے جاری ہونیوالا سہہ ماہی البیان کا شمار جماعت مؤقر اور تحقیقی رسالوں میں ہوتا ہے ۔ زیر تبصرہ سہہ ماہی البیان کی خصوصی اشاعت اپنے اندر معیشت سے متعلقہ اہم عناوین پر مشتمل جماعت کے محقق اور جید علماء کے مضامین کو سموئے ہوئے ہے بالخصوص کچھ دہائیوں سے شروع ہونے والی نام نہاد اسلامی بینکار ی اور اس کی پروڈکٹز مضاربہ ، مرابحہ ، مشارکہ اور اجارہ کے حوالے سے تفصیلی طور پر حقیقت کو بیان کیا گیا اور ثابت کیا گیا کہ یہ قطعا اسلامی نہیں بلکہ سودی بینکاری ہی ہے۔ اس کے علاوہ معیشت سے متعلقہ دیگر موجوعات مثلا زراعت ، کرنسی ،اسٹاک ایکسچینج ،ایڈورٹائزمنٹ اور ان جیسے دیگر اہم ترین موضوعات پر مختلف اہل علم کے قیمتی مقالات شامل ہیں۔ |