اورپندرھواں باب :احکام وراثت پر مشتمل ہے ۔ بہرحال معیشت کے حوالے سے انتہائی جامع اور مدلّل کتاب ہے جس میں بڑے محققانہ انداز میں مسائل کا حل اور معیشت کے حوالے سے شرعی رہنمائی کی گئی ہے ۔ قرض کے فضائل و مسائل مصنف :پروفیسر ڈاکٹر فضل الہی حفظہ اللہ تعارف مصنف : پروفیسر ڈاکٹر فضل الہی حفظہ اللہ مسلک اہل حدیث کی عظیم شخصیات میں سے ہیں ،آپ علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمہ اللہ کے بڑے بھائی ہیں ۔جامعہ محمد بن سعود سے آپ نے پی ایچ ڈی کی ، اور اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ اصول دین کے ایک عرصہ تک چیئرمین رہے ۔ تعارف کتاب : آپ کا طرز تحریر مدلّل اور محققانہ ہےآپ کی تحریریں فہم سلف صالحین کی روشنی میں تفہیم مسائل سے مزین نظر آتی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب قرآنی آیات اور اس کی مزید توضیح کے لئے مفسرین کے اقوال ،احادیث اور اس کی مزید تشریح کے لئے شارحین کے اقوال ذکر کرتے ہیں ۔ ان کتابوں کی علمیت و افادیت کو محسوس کرتے ہوئے کئی مدارس میں فارغ التحصیل طلبہ کو آپ کی کتب کا سیٹ ہدیۃًدیا جاتا ہے ۔ معیشت کے موضوعات میں سے ایک موضوع قرض بھی ہے ،مذکورہ کتاب اس باب میں اپنا ایک خاص مقام رکھتی ہے ۔اس کتاب میں بالتفصیل قرض کے فضائل و مسائل کو بیان کیا گیا ہے ۔ مذکورہ کتاب دس ابواب پر مشتمل ہے ۔ مبحث اول قرض اور اس کی شرعی حیثیت پر مشتمل ہے ۔مبحث دوم میں قرض دینے کی ترغیب اور مقروض کے ساتھ حسن معاملہ کی فضیلت و اہمیت کو روایات و آثارکی روشنی میںبیان کیا گیا ہے ۔ مبحث سوم میں ادائیگی قرض کے فضائل،ترغیب، ادائیگی قرض کے لئے قبل ازوقت تیاری ، نیز اس حوالے |
Book Name | جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت |
Writer | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publisher | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 538 |
Introduction | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی سے جاری ہونیوالا سہہ ماہی البیان کا شمار جماعت مؤقر اور تحقیقی رسالوں میں ہوتا ہے ۔ زیر تبصرہ سہہ ماہی البیان کی خصوصی اشاعت اپنے اندر معیشت سے متعلقہ اہم عناوین پر مشتمل جماعت کے محقق اور جید علماء کے مضامین کو سموئے ہوئے ہے بالخصوص کچھ دہائیوں سے شروع ہونے والی نام نہاد اسلامی بینکار ی اور اس کی پروڈکٹز مضاربہ ، مرابحہ ، مشارکہ اور اجارہ کے حوالے سے تفصیلی طور پر حقیقت کو بیان کیا گیا اور ثابت کیا گیا کہ یہ قطعا اسلامی نہیں بلکہ سودی بینکاری ہی ہے۔ اس کے علاوہ معیشت سے متعلقہ دیگر موجوعات مثلا زراعت ، کرنسی ،اسٹاک ایکسچینج ،ایڈورٹائزمنٹ اور ان جیسے دیگر اہم ترین موضوعات پر مختلف اہل علم کے قیمتی مقالات شامل ہیں۔ |