ہوئے، خلوت میں غور و فکر کرتے ہوئے گذارو ۔ اس کا سب سے اہم فائدہ یہ ہوگا کہ بچوں پر نگاہ رہے گی، ان کی تربیت کر سکوگے جوتمہاری ذمہ داری ہے جس کی بابت قیامت کے دن باز پرس ہوگی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مالداری پر فقر کو ترجیح دی،فرمایا :’’ما أحب لي أن يجعل لي أحدا ذهبا‘‘[1]’’میں نہیں چاہتا کہ احد پہاڑ میرے لئے سونا بن جائے‘‘۔حالانکہ آپ کو اختیار دیاگیا تھا، آپ چاہیں تو یہ پہاڑ آپ کےساتھ سونے کے بن کر گھومیں پھریں۔ اگر یہ ہو بھی گیا تو میں تین دن کےا ندر اندر یہ سونا اللہ کی راہ میں تقسیم کردونگا۔ ہاں ! ایک دینار، دو دینارمجھے پتہ ہو کہ میرا کوئی ساتھی، کوئی بھائی مقروض ہے اور وہ یہاں موجود نہیں تو اس کےلئے دو دینار سنبھال کے رکھوں گا وہ آئے تو اس کو دوں تاکہ وہ قرضہ ادا کرے ، پیارے پیغمبر کی زندگی، آپ کی معیشت کوئی سرمایہ داری اور سرمایہ کاری کی معیشت نہیں تھی، بلکہ فقر آپ کو پسند تھا، اور جس قدر فقرہوگا اس قدر حساب میں آسانی ہوگی۔ نبی علیہ السلام کی حدیث بھی ہے کہ :’’اطلعت في الجنة فرأيت أکثرأهلها الفقراءواطلعت في النار فرأيت أکثر أهلها النساء"[2]میں نے جنت دیکھی جنت میں فقیر زیادہ تھے اور مالدار کم تھے، جہنم دیکھی عورتیں زیادہ تھیں اور مرد کم تھے‘‘۔ یہ سب فقر کے فضائل ہیں، بجائے اس کے ہم بہت بڑھ چڑھ کر دنیا کی فکر کریں،اور یہ حرص و طمع لے بیٹھیں، اور آخرت کے معاملے کو فراموش کردیں۔ ۔ (الھٰکم التکاثر، حتی زرتم المقابر)۔ اس کثرت مال کی طلب نے تمہیں ایسا غافل کیا، کہ تم قبروں میں پہنچ گئے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :’’ لو کان لابن ادم واديان من ذهب لابتغیٰ إليهما الثالث، ولا يملأ جوف ابن آدم إلا التراب‘[3]’’ ابن آدم کو اگر سونے کی دو وادیاں دیدی جائیں، تو قناعت کی بجائے وہ تیسری وادی کے حصول کی فکر کرےگا‘‘ حالانکہ زندگی میں قناعت ہونی چاہئے۔ اس امت میں عیسیٰ علیہ السلام کا دور مال کا ہوگا مگر قناعت کے ساتھ اس کا استعمال ہوگا، پیغمبر علیہ السلام کی حدیث ہےمیرا اس پر ایمان ہے کہ ایک انار ایک خاندان کے لئے کافی ہوگا برکت بھی ہے، قناعت بھی۔ اسی انار کا |
Book Name | جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت |
Writer | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publisher | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 538 |
Introduction | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی سے جاری ہونیوالا سہہ ماہی البیان کا شمار جماعت مؤقر اور تحقیقی رسالوں میں ہوتا ہے ۔ زیر تبصرہ سہہ ماہی البیان کی خصوصی اشاعت اپنے اندر معیشت سے متعلقہ اہم عناوین پر مشتمل جماعت کے محقق اور جید علماء کے مضامین کو سموئے ہوئے ہے بالخصوص کچھ دہائیوں سے شروع ہونے والی نام نہاد اسلامی بینکار ی اور اس کی پروڈکٹز مضاربہ ، مرابحہ ، مشارکہ اور اجارہ کے حوالے سے تفصیلی طور پر حقیقت کو بیان کیا گیا اور ثابت کیا گیا کہ یہ قطعا اسلامی نہیں بلکہ سودی بینکاری ہی ہے۔ اس کے علاوہ معیشت سے متعلقہ دیگر موجوعات مثلا زراعت ، کرنسی ،اسٹاک ایکسچینج ،ایڈورٹائزمنٹ اور ان جیسے دیگر اہم ترین موضوعات پر مختلف اہل علم کے قیمتی مقالات شامل ہیں۔ |