Maktaba Wahhabi

87 - 168
اور تحمید کہو۔‘‘[1] ۳:ہر نماز کے بعد پڑھنے سے ناکامی سے نجات: امام مسلم نے حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ہر فرض نماز کے بعد کے اذکار ،کہ ان کے کہنے والا نامراد نہیں ہوتا: تینتیس مرتبہ تسبیح، تینتیس مرتبہ تحمید ، چونتیس مرتبہ تکبیر۔‘‘[2] امام نووی نے مذکورہ بالا تینوں اور کچھ دیگر روایات پر تعلیق کرتے ہوئے تحریر کیا ہے: ان سب روایات کے راویان ثقہ ہیں، ان روایات کا قبول کرنا لازمی امر ہے ، [البتہ]انسان کو چاہیے، کہ ازراہِ احتیاط تینتیس مرتبہ [سُبْحَانَ اللّٰہ] ، تینتیس مرتبہ [اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ] ، چونتیس مرتبہ [اَللّٰہُ اَکْبَرُ] کہے اور ان کے ساتھ [لَاإِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ] آخر تک پڑھ لے، تاکہ سب روایات پر عمل ہو جائے۔[3]
Flag Counter