Maktaba Wahhabi

134 - 168
تو اس رات بچھو کا زہر [یا ڈسنا] اسے نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔‘‘ [راوی نے] بیان کیا :’’ہمارے گھر والوں نے اس [دعا] کو سیکھ رکھا تھا اور وہ اسے پڑھا کرتے تھے۔ ان کی ایک لونڈی کو ڈسا گیا ، لیکن اسے کچھ تکلیف نہ ہوئی۔‘‘[1] ب: امام مسلم نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ بلاشبہ انہوں نے بیان فرمایا ،کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا:’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے گزشتہ شب ایک بچھوانی نے ڈنک مارا ہے۔‘‘[2] آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اگر تم شام کے وقت یہ [دعا] پڑھتے: [أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ] تو وہ تمہیں تکلیف نہ پہنچا سکتی۔[3] ‘‘[4] 
Flag Counter