Maktaba Wahhabi

620 - 665
الموسعة في احاديث المهدي الضعيفة والموضوعة:طبع مکہ مکرمہ 1999ء۔ یہ کتاب اور اس سے پہلی(نمبر 6)دونوں کتابیں مولاناعبدالعلیم کے ایم۔اےکے مقالات ہیں جسے(الاحاديث الواردة في المهدي في ميزان الجرح والتعليل) کے عنوان سے پیش کیا گیا تھا، بعدمیں اسے دو مستقل کتابوں کی شکل دے دی گئی۔ 8۔الجزءالحادي عشر من كتاب(اتحاف المهرة) الحافظ ابن حجر العسقلانی (متوفی 852ھ) طبع مدینہ منورہ 1997ء۔ 9۔سیرۃ الامام البخاری:یہ حضرت مولانا عبدالسلام مبارک پوری(متوفی 1924) کی مایہ ناز تصنیف”سیرۃ البخاری“کاعربی ترجمہ ہے جو بہت سے مزید حواشی اور فوائد کے اضافے کے ساتھ دو جلدوں میں شائع کیا گیا۔طبع مکہ مکرمہ 1423ھ۔ 10۔فوائد فی علوم الحدیث وکتبہ واھلہ۔للعلامۃ محمد عبدالرحمٰن المبارک فوری(متوفی 1353ھ) تحقیق وتعلیق۔دو جلدوں میں زیر طبع۔ 11۔الارحام المستاجرة والانجاز النبوي : حديث (ان تلد الامة ربنها) کی سنداً ومتناً وفقہا تحقیق۔یہ مفصل علمی مقالہ”صوت الامۃ“بنارس میں 1414ھ میں شائع ہوا۔نیز مجلّہ”رابطۃ العالم الاسلامی“ کے شوال 1414ھ اورشعبان 1415ھ کے شماروں میں چھپا۔ 12۔محدث المدینۃالمنورۃ الشیخ العلامۃ حمادبن محمد الانصاری رحمۃ اللہ علیہ :مفصل علمی مقالہ شائع شدہ مجلّہ صوت الامۃ بنارس۔ذی الحجہ 1418ھ اور محرم 1419ھ۔ 13۔(الجزء السادس من لسان الميزان) للحافظ ابن حجر العسقلانی(متوفی 852ھ)تحقیق حسب طلب مرکزخدمۃ السیرۃ والسنۃ النبویۃ۔مدینہ منورہ۔غیر مطبوع۔ 14۔القسم الرابع من سنن ابي داؤد(ازاوّل كتاب الصيد تاآخر کتاب الاطمعۃ)تخریج، تحقیق، تعلیق، ڈاکٹریٹ کامقالہ چارجلدوں میں۔غیر مطبوع۔ 15۔مرويات عمرو بن شعيب عن ابيه عن جده، بين القبول والرد:(زير ترتيب) 16۔الجواهر المفقودةفي المانيا:جنگ عظیم سے قبل جرمنی میں موجودحدیث کی نادر کتابوں کی فہرست اور ان کا سیر حاصل(زیر ترتیب) ان کے علاوہ ڈاکٹر عبدالعلیم بستوی کےاردو اور عربی رسائل ومجلّات میں بہت سے علمی مقالات شائع ہوئے۔اللہ انھیں خوش رکھے۔وہ جماعت اہلحدیث کی بہت بڑی علمی اورتحقیقی متاع ہیں۔
Flag Counter