Maktaba Wahhabi

463 - 665
4۔احادیث قدسیہ:یہ کتاب صحا ح ستہ کی چار سو احادیث قدسیہ کا مجموعہ ہے۔حافظ صاحب ممدوح نے اس کتاب کو اردو میں منتقل کیا۔احادیث پر حواشی بھی دئیے گئے ہیں۔ 5۔مختصر عمل الیوم واللیلہ:مصنف ابوبکر ابن سنی۔اردوترجمہ حافظ محمد الیاس سلفی۔ 6۔الکلم الطیب:امام ابن تیمیہ کی دعاؤں پر مشتمل کتاب۔حافظ محمدالیاس نے”پاکیزہ دعائیں“ کے نام سے اس کا ترجمہ کیا۔ 7۔حرمین شریفین کی دعائیں:شیخ عبدالرحمٰن السدیس کی دعائیں۔حافظ محمدالیاس کے بیٹے حافظ حسن الیاس نے مرتب کی تھیں۔حافظ الیاس مرحوم نے اس کا ترجمہ کیا۔ 8۔200 احکامِ رمضان وصیام:تالیف محمد صالح المنجد، اردو ترجمہ حافظ محمد الیاس۔ 9۔احکامِ زکوٰۃ:سید سابق کی کتاب فقہ السنہ کے اس حصے کا ترجمہ جس میں زکوٰۃ سے متعلق احکام بیان کیے گئے ہیں۔ 10۔شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب کی دینی خدمات :شیخ عبدالعزیز بن باز کے عربی رسالے کا ترجمہ۔ 11۔اپنا گھر اچھا بنائیے:شیخ صالح المنجد کے ایک رسالے کا ترجمہ۔اس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ اپنے گھر کی فضا کو پرسکون کس طرح بنایا جاسکتاہے۔ حافظ صاحب فجیرہ(عرب امارات)میں اپنے دعوتی کاموں میں مصروف تھے کہ انھیں گردوں کی تکلیف ہوئی۔وہ کراچی آگئے اور یہاں گردوں کاعلاج کرانے لگے۔لیکن تکلیف میں روز بروز اضافہ ہوتا گیا۔یہاں تک کہ گردے بالکل ختم ہوگئے اور وہ 15۔فروری 2006ء کووفات پاگئے۔اگلے روز ان کی نماز جنازہ مولانا عبدالرحمٰن سلفی نے پڑھائی۔اس سے ٹھیک ڈھائی مہینے بعد 31۔مئی 2006ء کوان کے والد حافظ عبدالقہار سلفی کاانتقال ہوا۔یعنی باپ کے سامنے بیٹے نے سفر آخرت اختیار کیا۔ اناللّٰه واناالیہ راجعون اس سے قبل یکم دسمبر 1997ء کو حافظ الیاس کے ایک لائق جوان بیٹے حافظ حسن الیاس فجیرہ میں بیس سال کی عمر میں فوت ہوگئے تھے۔ حافظ الیاس کے تین بیٹے تھے:ایک حافظ حسن الیاس جو وفات پاگئے۔دوسرے حافظ محسن الیاس ہیں۔یہ فجیرہ میں دعوت وتبلیغ کاکام کرتے ہیں۔تیسرے حافظ احمد الیاس ہیں۔یہ جامعہ ستاریہ(کراچی)کے فارغ التحصیل ہیں۔
Flag Counter