Maktaba Wahhabi

460 - 665
کے شاگردوں کی فہرست میں مندرجہ ذیل حضرات شامل ہیں: مولانا محمد سلیمان جوناگڑھی بن مولانا محمد جونا گڑھی دہلوی، مولانا عبدالعزیز نورستانی، مولانامحمد سرور شفیق، مولانامحمد سلفی ناظم جامعہ ستاریہ کراچی، مولانا حافظ محمدانس مدنی، مولانا محمود احمد حسن شیخ الحدیث جامعہ ستاریہ کراچی، مولانا منیر احمد شاکر، مولانا محمد اسحاق شاہد، مولانا محمد حنیف سلفی فیصل آباد، مفتی محمد ادریس سلفی، حافظ محمد الیاس سلفی، رانا شفیق پسروری، مولانا محمد عیسیٰ پشاوری اور دیگر بہت سے علمائے کرام۔ حافظ عبدالقہار سلفی کا وعظ وخطابت کاسلسلہ بھی جاری رہتا تھا۔وہ جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان کے شعبۂ افتا کے صدر تھے اور نہایت تحقیق سے فتویٰ دیتے تھے۔اس کے علاوہ تصنیف وتالیف سے بھی انھیں دلچسپی تھی۔قرآن سے متعلق انھوں نے جو تصنیفی کام کیا اس کا تذکرہ”برصغیر کے اہلحدیث خدام قرآن“ میں کیا گیا ہے۔حدیث کے موضوع سے متعلق ان کی تحریری خدمات یہ ہیں۔ 1۔ترغیب وترہیب:یہ علامہ زکی الدین عبدالعظیم بن عبدالقوی منذری کی تصنیف ہے جو کئی جلدوں پر مشتمل ہے۔اس میں اعمال خیر کی طرف رغبت دلانے اور اعمال بد سے ڈرانے والی احادیث جمع کی گئی ہیں۔حافظ عبدالقہار سلفی نے اس کی چھ جلدوں کااردو ترجمہ کیا ہے۔ 2۔چہل حدیث بابت قربانی:اس کتاب میں قربانی سے متعلق چالیس احادیث جمع کی گئی ہیں۔ 3۔مسائل جنازہ:اس رسالے میں احادیث کی روشنی میں نمازجنازہ اور اس کے متعلقہ مسائل بیان کیے گئے ہیں۔ 4۔مسنون دعائیں:یہ رسالہ ان دعاؤں پر مشتمل ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی ہیں اور کتب احادیث میں مذکور ہیں۔ 5۔مکمل نماز:یہ کتاب نماز سے متعلق ہے اور حافظ عبدالقہار سلفی کے والد گرامی مولانا عبدالوہاب دہلوی کی تصنیف ہے۔حافظ صاحب نے اس میں مفید اضافے کرکے شائع کیا ہے۔ 6۔وسیلہ:جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، اس کتاب میں وسیلے کے بارے میں بحث کی گئی ہے۔ 7۔واقفیت اسلام: یہ کتاب تین حصوں میں ہے اوراس میں آسان زبان میں بچوں کی تعلیم وتربیت کے لیے ضروری مسائل بیان کیے گئے ہیں۔ حافظ عبدالقہار سلفی دہلوی کا حلیہ اور لباس یہ تھا:چھوٹا قد، دبلے پتلے، گندی رنگ، سفید
Flag Counter