Maktaba Wahhabi

258 - 665
الرياض الانضر في الفقه الأكبر:اس میں صحیح مرفوع احادیث کی روشنی میں نماز کے مسائل ابوابِ فقہ کے مطابق بیان کیے گئے ہیں۔ صمصام الحديد المسلول:بدعات اورتقلید وغیرہ کے رد میں۔ الاعجاز المتين في معجزات سيد المرسلين: 10۔ سيف الحديد في قطاع المذاهب والتقليد:فقہی مذاہب اربعہ اورتقلید کے رد میں۔ 11۔اللباب في صلاة الأحباب: یہ کتاب دس ابواب پر مشتمل ہے۔1269ھ میں تصنیف کی۔ 12۔ العروة المتين في اتباع سنة سيد المرسلين:یہ کتاب اردو میں ہے۔سال تصنیف 1273ھ۔ 13۔السيف المسلول في ذم التقليد المخلول:اردو میں۔1273 کی تصنیف۔ حضرت مولانا شمس الحق عظیم آبادی فرماتے ہیں کہ تبلیغ کتاب وسنت میں مولانا عبداللہ الٰہ آبادی بے حد سخت تھے اور بعض مسائل میں تشدد بہت بڑھ گیا تھا۔ اس زمانے میں طباعت کا سلسلہ بہت محدود تھا۔لوگ مختلف کتابیں اپنے ہاتھ سے لکھتے تھے۔مولانا عبداللہ الٰہ آبادی کو اپنے ہاتھ سے کتابیں لکھنے کا بہت شوق تھا۔چنانچہ انھوں نے چار کتابیں اپنے ہاتھ سے لکھیں۔ مولانا عبداللہ کو یہ شرف حاصل ہے کہ انھوں نے حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کے پوتوں سے تحصیل علم کی، بلکہ شاہ عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کے حضور بھی زانوئے شاگردی طے کرنے کی سعادت سے بہرہ مند ہوئے۔ علاقہ بنگال میں مولانا عبداللہ الٰہ آبادی کے شاگرد اور عقیدت مند کثیر تعداد میں موجود تھے۔مولانا عبداللہ الٰہ آبادی کی تاریخ ولادت اور وفات کا پتا نہیں چل سکا۔[1]
Flag Counter