Maktaba Wahhabi

334 - 402
کی یہی سطور میرے اس قلم سے لکھنے کا سبب بنیں،جن سے واضح ہوتا ہے کہ ہمارے اسلاف دینی خدمات،درس و تدریس اور مسلکی تبلیغ و اشاعت کے ساتھ ساتھ کس قدر سیاسی بصیرت اور خداداد صلاحیتوں کے مالک تھے کہ آج بھی نصف صدی کے قریب زمانہ گزر جانے کے باوجود ان کے بلند خیالات و احساسات اور مستقبل کے حالات و خطرات پر ان کی گہری نظر تھی،جن کی راہنمائی میں ہم آج بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان بفضلہ تعلیمی و تدریسی اور فلاحی بہت سے تبلیغی امور بھی سرانجام دے رہی ہے،لیکن ضروری ہو گا کہ ہماری بیدار مغزی سیاسی قیادت دیگر دینی قوتوں کو متحد کر کے قیامِ پاکستان کے اصل مقصد نفاذِ اسلام کو اولین حیثیت دیتے ہوئے اسلاف کی طرح سرگرمِ عمل ہو جائے،تاکہ ملکی سالمیت کے خلاف سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔ ٭٭٭
Flag Counter