Maktaba Wahhabi

327 - 402
اور جھگڑے بھی ہو جاتے اور وہ ہمارے نعرے کے جواب میں کہتے: ’’ہاتھ میں سگریٹ منہ میں پان،مانگتے پھرتے ہیں پاکستان‘‘۔ حقہ سگریٹ کی بات پر ایک واقعہ یاد آیا کہ مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کے ابتدائی ناظم نشر و اشاعت حاجی محمد اسحاق حنیف رحمہ اللہ بڑے نفیس طبع،شگفتہ مزاج اور کامیاب تاجر تھے،اس زمانے میں پنجاب بھر میں حاجی صاحب اور میاں محمد فضل حق رحمہ اللہ کے پاس موٹر کاریں تھیں۔حاجی صاحب کی گاڑی حضرت مولانا سید داود غزنوی رحمہ اللہ کے لیے اور میاں صاحب کی گاڑی مولانا اسماعیل سلفی رحمہ اللہ کے لیے وقف تھی۔یہ قائدین مرکزی کانفرنسوں اور جماعتی اجلاسوں میں انہی خدام کے ہمراہ تشریف لایا کرتے تھے۔اﷲ تعالیٰ ان مخدوموں اور خدام کی مغفرت فرمائے اور انھیں اجرِ عظیم سے نوازے۔آمین حاجی محمد اسحاق صاحب رحمہ اللہ نے ایک دفعہ بتایا کہ ان کے والد نے امرتسر میں نیا مکان تعمیر کرایا،جس میں معمار بھی اور مزدور بھی سکھوں کو رکھا۔کسی دوست نے دریافت کیا کہ حاجی صاحب! آپ کو تعمیراتی کام کے لیے کوئی مسلمان نظر نہ آیا؟ انھوں نے جواباً کہا: ’’ان سکھوں نے نہ نماز پڑھنی ہے اور نہ حقہ پینا ہے،یہ سارا دن کام ہی کرتے جائیں گے۔مسلمان اگر نمازی ہو گا تو نماز کے بہانے وقت ضائع کر دے گا اور نمازی نہیں تو حقہ ضرور پیتا ہو گا،جس کے لیے تضییعِ اوقات کرے گا۔‘‘ ہمارے ملک کو قائم ہوئے 69 برس گزر گئے ہیں،لیکن نفاذِ شریعت ابھی خواب و خیال ہے۔امن و سلامتی اور استحکام کو کئی خطرات لاحق ہیں۔افواجِ پاکستان کی سربراہی میں ضربِ عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے بہت سے اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں،اس سلسلے میں عسکری قوتیں بے پناہ قربانیاں دے رہی
Flag Counter