Maktaba Wahhabi

133 - 402
عزیزان ابوبکر قدوسی اور عمر فاروق قدوسی کی محنت و لگن کے سبب ملک و بیرونِ ملک شہرت کی بلندیوں پر ہے۔ محمد خاں نجیب شہید اہلِ حدیث یوتھ فورس کی جان اور پہچان تھے،جن کی کاوشوں سے نوجوانانِ جماعت کی یہ تنظیم جلد ہی مقبولِ عام ہو گئی اور خوب پھلی پھولی ع پھلا پھولا رہے یا رب یہ چمن میری امیدوں کا جگر کا خون دے دے کر یہ بوٹے میں نے پالے ہیں آج ملک بھر کے شہروں اور دیہات و قصبات میں جابجا پھیلے ہوئے اہلِ حدیث نوجوان اسی تنظیم میں منسلک ہو کر قرآن و حدیث کی تبلیغ اور دعوت و ارشاد میں شب و روز ایک کیے ہوئے ہیں۔دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ ان کی جدوجہد میں مزید برکات پیدا فرمائے،جنھوں نے ہمارے شہدائے بلند مرتبت کے عظیم مشن کو جاری و ساری رکھا ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter