Maktaba Wahhabi

83 - 177
مَسْجِدِہِمْ، فَانْتَہِ عَنْ ذٰلِکَ۔‘‘ ’’بے شک آپ کے چچیرے سمجھتے ہیں، کہ آپ ان کی اجتماع گاہ اور مسجد میں انہیں اذیت دیتے ہیں، سو آپ اس سے باز آجائیے۔‘‘ انہوں(عقیل رضی اللہ عنہ)نے بیان کیا:’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نگاہ کو آسمان کی طرف بلند کیا اور فرمایا: ’’أَتَرَوْنَ ہٰذِہِ الشَّمْسَ؟‘‘ ’’کیا آپ لوگ اس سورج کو دیکھ رہے ہیں ؟‘‘ انہوں نے کہا:’’ہاں۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مَا أَنَا بَأَقْدَرَ عَلٰی أَنْ أَدَعَ لَکُمْ ذٰلِکَ عَلٰی أَنْ تَسْتَشْعِلُوْا لِيْ مِنْہَا شُعْلَۃً۔‘‘ ’’میں آپ لوگوں کے لیے اسے چھوڑنے کی اس سے زیادہ قدرت نہیں رکھتا، جتنی آپ میرے لیے اس(سورج)سے شعلہ روشن کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔‘‘[1] انہوں نے بیان کیا:’’ابوطالب نے کہا: ’’مَا کَذَبَنَا ابْنُ أَخِيْ، فَارْجِعُوْا۔‘‘[2]
Flag Counter