Maktaba Wahhabi

55 - 177
انہوں نے جواب دیا: ’’وَاللّٰہِ! مَا نَعْلَمُ أَنَّہُ کَانَ فِیْنَا رَجُلٌ أَعْلَمَ بِکِتَابِ اللّٰہِ مِنْکَ، وَلَا أَفْقَہَ مِنْکَ، وَلَا مِنْ أَبِیْکَ مِنْ قَبْلِکَ، وَلَا مِنْ جَدِّکَ قَبْلَ أَبِیْکَ۔‘‘ ’’واللہ! ہم اپنے میں سے کسی کو اللہ تعالیٰ کی کتاب کا آپ سے اور آپ سے پہلے آپ کے باپ اور آپ کے باپ سے پہلے آپ کے دادا سے زیادہ علم والا اور دین کی سمجھ رکھنے والا نہیں جانتے۔‘‘ اس(شخص)نے کہا: ’’فَإِنِّيْ أَشْہَدُ لَہُ بِاللّٰہِ أَنَّہُ نَبِيُّ اللّٰہِ الَّذِيْ تَجِدُوْنَہُ فِيْ التَّوْرَاۃِ۔‘‘ ’’سو میں یقینا حلفیہ گواہی دیتا ہوں، کہ بے شک وہ اللہ تعالیٰ کے وہی نبی ہیں، جنہیں تم تورات میں پاتے ہو۔‘‘ انہوں نے کہا:’’تو جھوٹ بولتا ہے۔‘‘ پھر انہوں نے(یعنی یہودیوں نے)ان کی بات کی تردید کی اور ان کے متعلق بُرا بھلا کہا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کَذَبْتُمْ، لَنْ یُقْبَلَ قَوْلُکُمْ۔ أَمَّا آنِفًا فَتُثْنُوْنَ عَلَیْہِ مَنَ الْخَیْرِ مَا أَثْنَیْتُمْ۔ وَلَمَّا آمَنَ أَکَذَّبْتُمُوْہُ، وَقُلْتُمْ فِیْہِ مَا قُلْتُمْ، فَلَنْ یُقْبَلَ قَوْلُکُمْ۔‘‘ ’’تم نے جھوٹ بولا ہے۔ تمہاری بات ہرگز تسلیم نہیں کی جائے گی۔ ابھی تم نے اس کی بہت زیادہ تعریف کی اور جب وہ ایمان لے آیا، تو کیا تم نے اس کی تکذیب کی ہے؟ اور تم نے اس کے متعلق بُرا بھلا کہا۔ تمہاری
Flag Counter