Maktaba Wahhabi

48 - 177
انتخاب کرنے)میں اپنے نفس کی نہ مانو۔(ہمارے)امیر نے مجھے اسی بات کا حکم دیا ہے اور اسی کی بات کا امیر المؤمنین نے انہیں حکم دیا ہے اور اسی بات کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے عہد لیا ہو اہے۔ اگر تم اسلام قبول کرو، تو وہ، تو وہ دین ہے، کہ اللہ تعالیٰ اس کے سوا کسی دوسرے دین کو قبول نہیں فرماتے اور وہی ان کے انبیاء، رسولوں اور فرشتوں کا دین ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں حکم دیا ہے، کہ جو کوئی اس کی مخالفت کرے اور اس سے اعراض کرے، تو ہم(اس دین میں)اس کے داخل ہونے تک اس سے لڑائی کریں۔ اگر وہ اس میں داخل ہو جائے، تو اس کے حقوق و واجبات وہی ہوں گے، جو ہمارے ہیں اور وہ ہمارا دینی بھائی ہو گا۔ اگر تم نے اور تمہارے ساتھیوں نے اسے قبول کر لیا، تو تم(سب)دنیا و آخرت میں سعادت مند ہو جاؤ گے، ہم تمہارے ساتھ لڑے بغیر واپس چلے جائیں گے اور ہم تمہیں اذیت دینا اور تم سے تعرض کرنا اپنے لیے روا نہ سمجھیں گے۔ اگر تم نے جزیہ دینا ہی اختیار کیا، تو ذلیل ہو کر اپنے ہاتھوں سے ہمیں جزیہ اداکرو۔ہم تم سے باہمی رضا مندی سے طے شدہ معاہدے کے مطابق سلوک کریں گے۔ یہ جزیہ تم ہر سال، جب تک ہم اور تم زندہ رہیں گے، ہمیشہ ادا کرو گے۔ جو تم سے دشمنی رکھے گا یا تمہاری زمین، خون یا مالوں میں سے کسی چیز سے تعرض کرے گا، ہم تمہاری خاطر اس سے جنگ کریں گے۔ جب تک تم ہماری ذمہ داری میں رہو گے اور ہم پر تمہارا عہد ہو گا، ہم اس ذمہ داری کو پورا کریں گے۔ اگر تم نے ایسا کرنے سے انکار کیا، تو پھر ہمارے اور تمہارے درمیان تلوار
Flag Counter