Maktaba Wahhabi

159 - 177
’’ما ہٰذا الرَّوْحُ الطَّیِّبُ؟! فیقولونَ:’’فلانُ بنُ فلانٍ‘‘، بِأَحْسَنِ أَسْمَائِہِ الَّتِيْ کَانُوْا یُسَمُّونَہُ بِہَا فِيْ الدُّنْیَا، حَتّٰی یَنْتَہُوا بِہَا إلَی السَّمائِ الدُّنْیَا، فَیَسْتَفْتِحُونَ لَہُ، فَیُفْتَحُ لَہُمْ، فَیُشَیِّعُہُ مِنْ کُلِّ سمائٍ مُقَرَّبُوْہَا إلَی السَّمائِ الَّتِيْ تَلِیْہَا، حَتّٰی یُنْتَہَی بِہِ إلَی السَّمَائِ السَّابِعَۃِ، فَیَقُوْلُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ: ’’ اُکْتُبُوا کتابَ عَبْدِيْ فِيْ عِلِّیِّینَ، وَأَعِْیُدُوْہُ إِلَی الْأَرْضِ، فَإِنِّيْ مِنْہَا خَلَقْتُہُمْ، وَفِیْہَا أُعِیْدُہُمْ، وَمِنْہَا أُخْرِجُہُمْ تَارَۃً أُخْرَی۔‘‘ ’’وہ اسے لے کر اوپر چڑھتے ہیں۔ وہ اس کے ساتھ فرشتوں کے کسی گروہ کے پاس سے نہیں گزرتے، مگر وہ کہتے ہیں: ’’یہ پاکیزہ روح کیسی(عمدہ)ہے؟‘‘ وہ جواب میں کہتے ہیں:’’فلان بن فلان‘‘ دنیا(میں لئے جانے)والے اس کے بہترین نام کے ساتھ(اس کا ذکر کرتے ہیں)، یہاں تک کہ وہ اسے لے کر آسمان دنیا تک پہنچ جاتے ہیں اور اس کے لیے دروازہ کھولنے کی درخواست کرتے ہیں۔ اس کے لیے دروازہ کھولا جاتا ہے۔ ہر آسمان کے برگزیدہ فرشتے اگلے آسمان تک اس کے ہمراہ چلتے ہیں، یہاں تک کہ اسے ساتویں آسمان تک پہنچایا جاتا ہے، تو اللہ عزوجل فرماتے ہیں: ’’میرے بندے کی کتاب علِّیِّین میں قلم بند کرو اور اسے زمین کی طرف لوٹادو۔ پس بے شک میں نے اسی سے ہی انہیں پیدا کیا تھا اور اسی میں ہی انہیں لوٹاتا ہوں اور اسی سے ہی انہیں دوسری مرتبہ نکالوں گا۔‘‘
Flag Counter