Maktaba Wahhabi

141 - 177
امید ہے، کہ وہ(یعنی وہ ستر ہزار لوگ)اس وقت تک اس(یعنی جنت)میں داخل نہیں ہوں گے، جب تک کہ تم اور تمہاری نیک بیویاں اور نسل جنت میں اپنے ٹھکانوں میں جگہ حاصل نہ کرچکے ہو گے۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے(مزید)فرمایا: ’’إِذَا مَضٰی نِصْفُ اللَّیْلِ أَوْ ثُلُثُ اللَّیْلِ یَنْزِلُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ إِلَی السَّمَائِ الدُّنْیَا، فَیَقُوْلُ: ’’لَا أَسْأَلُ عَنْ عِبَادِيْ أَحَدًا غَیْرِيْ۔ مَنْ ذَا الَّذِيْ یَسْتَغْفِرُنِيْ فَأَغْفِرَلَہُ۔ مَنْ ذَا الَّذِيْ یَدْعُوْنِيْ فَأَسْتَجِیْبَ لَہُ۔ مَنْ ذَا الَّذِيْ یَسْأَلُنِيْ فَأُعْطِیَہُ۔‘‘ حَتیَّ یَنْفَجِرَ الصُّبْحُ۔‘‘[1] جب نصف یا ایک تہائی رات گزر جاتی ہے، تو اللہ عزوجل آسمانِ دنیا کی طرف تشریف لاتے ہیں اور فرماتے ہیں: ’’میں اپنے بندوں کے بارے میں اپنے سوا کسی اور سے نہیں پوچھتا۔ کون ہے مجھ سے گناہوں کی معافی طلب کرنے والا، کہ میں اسے معاف کردوں ؟ کون ہے مجھ سے فریاد کرنے والا، کہ میں اس کی فریاد رسی کروں ؟ کون ہے مجھ سے سوال کرنے والا، کہ میں اسے عطا فرماؤں ؟ یہاں تک کہ صبح طلوع ہوجاتی ہے۔‘‘
Flag Counter