Maktaba Wahhabi

129 - 177
’’یَا أَبَاذَرٍّ - رضی اللّٰهُ عنہ -! أَرَأَیْتَ إِنْ أَصَابَ النَّاسَ مَوْتٌ شَدِیْدٌ، یَکُوْنُ الْبَیْتُ فِیْہِ بِالْعَبْدِ- یَعْنِیْ الْقَبْرِ- کَیْفَ تَصْنَعُ؟‘‘ ’’اے ابوذر رضی اللہ عنہ ! اگر تم دیکھو، کہ لوگوں کو شدید موت پہنچ چکی ہے، یہاں تک کہ بندے کے گھر ہی میں - یعنی قبر- ہو، تو تم کیا کرو گے؟‘‘ [1] انہوں نے عرض کیا:’’اللہ تعالیٰ اور ان کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ جانتے ہیں۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اِصْبِرْ۔‘‘ ’’صبر کرنا۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یَا أَبَاذَرٍّ! أَرَأَیْتَ إِنْ قَتَلَ النَّاسُ بَعْضُہُمْ بَعْضًا۔ یَعْنِيْ۔ حَتّٰی تَغْرَقَ حِجَارَۃُ الزَّیْتِ مِنَ الدِّمَائِ، کَیْفَ تَصْنَعُ؟‘‘ ’’اے ابوذر رضی اللہ عنہ ! اگر تم دیکھو، کہ یہ لوگ ایک دوسرے کو اس قدر زیادہ قتل کر رہے ہیں، کہ حجارۃ الزیت[2] خونوں میں غرق ہوگئی ہے، تو تم کیا کرو گے؟‘‘ انہوں نے عرض کیا:’’اللہ تعالیٰ اور ان کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ جانتے ہیں۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اُقْعُدْ فِيْ بَیْتِکَ، وَأَغْلِقْ عَلَیْکَ بَابَکَ۔‘‘ ’’اپنے گھر میں بیٹھے رہنا اور اپنے لیے اپنا دروازہ بند کرلینا۔‘‘ انہوں نے عرض کیا:’’فَإِنْ لَمْ أُتْرَکْ؟‘‘
Flag Counter