Maktaba Wahhabi

127 - 177
کُنْتُ أَمْشِيْ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم، فَقَالَ: ’’لَغَیْرُ الدَّجَّالِ أَخْوَفُنِيْ عَلٰی أُمَّتِيْ۔‘‘ قَالَہَا ثَلَاثًا۔ ’’یقینا مجھے امت پر(کچھ لوگوں سے)دجال سے زیادہ خطرہ ہے۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ فرمائی۔ انہوں نے بیان کیا:’’میں نے عرض کیا: ’’یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! صلي اللّٰهُ عليه وسلم۔ مَا ہذٰاَ الَّذِيْ غَیْرُ الدَّجَّالِ أَخْوَفُکَ عَلٰی أُمَّتِکَ؟‘‘ ’’اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کو دجال سے زیادہ امت کے بارے میں خوف زدہ کرنے والا یہ کون ہے؟‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اَئِمَّۃً مُضِلِّیْنَ۔‘‘[1] ’’گمراہ کرنے والے پیشوا۔‘‘ اس حدیث سے یہ بات واضح ہے، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کے لیے دجال سے زیادہ خطرناک لوگوں کے بارے میں حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کو اس وقت آگاہ فرمایا، جب کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ راستے میں چل رہے تھے۔ حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک دوسری روایت میں ہے: ’’کُنْتُ مُخَاصِرَ النَّبِيِّ صلي اللّٰهُ عليه وسلم إِلٰی مَنْزِلِہٖ، فَسَمِعْتُہُ یَقُوْلُ: ’’غَیْرُ الدَّجَّالِ أَخْوَفُ عَلٰی أُمَّتِيْ مِنَ الدَّجَّالِ۔‘‘…الحدیث[2]
Flag Counter