Maktaba Wahhabi

115 - 177
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:’’فَأَیُّ بَلَدٍ ہَذَا؟‘‘ ’’تو یہ کون سا شہر ہے؟‘‘ انہوں نے عرض کیا:’’بَلَدٌ حَرَامٌ۔‘‘ ’’(یہ)حرمت والا شہر(ہے)۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:’’فَأَیُّ شَہْرٍ ہَذَا؟‘‘ ’’تو یہ کون سا مہینہ ہے؟‘‘ انہوں نے عرض کیا:’’شَہْرٌ حَرَامٌ۔‘‘ ’’(یہ)حرمت والا مہینہ(ہے)۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’فَإِنَّ دِمَائَکُمْ وَأَمْوَالَکُمْ وَأَعْرَاضَکُمْ عَلَیْکُمْ حَرَامٌ کَحُرْمَۃِ یَوْمِکُمْ ہَذَا، فِي بَلَدِکُمْ ہَذَا، فِي شَہْرِکُمْ ہَذَا۔‘‘ فَأَعَادَہَا مِرَارًا۔ ’’بے شک تمہارے خون، اموال اور عزتیں ایک دوسرے پر اسی طرح حرام ہیں، جیسے کہ تمہارے اس شہر اور تمہارے اس مہینے میں تمہارا یہ دن حرمت والا ہے۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اسے(یعنی اس جملے کو)متعدد مرتبہ دہرایا۔ پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر(آسمان کی طرف)اٹھایا اور کہا: ’’اللّٰهُمَّ ہَلْ بَلَّغْتُ؟ اللّٰهُمَّ ہَلْ بَلَّغْتُ؟‘‘ ’’اے اللہ! کیا میں نے(آپ کا پیغام)پہنچادیا؟ اے اللہ! کیا میں نے(آپ کا پیغام)پہنچا دیا؟‘‘ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا:’’فَوَا الَّذِی نَفْسِيْ بِیَدِہِ! إِنَّہَا لَوَصِیَّتُہُ إِلَی أُمَّتِہِ۔‘‘
Flag Counter