Maktaba Wahhabi

93 - 140
اور ’زیدیہ ‘نے کہا کہ ہم ان دونوں(ابوبکر‘ عمر رضی اللہ عنہما)سے محبت کرتے ہیں اور اُن سے براء ت کرنے والوں سے براء ت کرتے ہیں ‘ اور زید رحمہ اللہ کی پیروی کی اس لئے زیدیہ کہلائے۔ اور رافضہ کے بالمقابل خوارج ہیں جنہوں نے علی‘ معاویہ رضی اللہ عنہما اور ان کے ساتھی دیگر صحابہ کرم کو کافر قرار دیا‘ ان سے قتال کیااور ان کے جان و مال و حلال کوسمجھا۔ اور’نواصب‘وہ لوگ ہیں جنہوں نے اہل بیت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے عداوت قائم کی اور ان کے بارے میں طعن و تشنیع کرتے ہیں۔ رہے اہل سنت وجماعت تو اللہ نے انہیں حق کی توفیق بخشی‘ چنانچہ نہ تو انہوں نے علی اور اہل بیت رضی اللہ عنہم کے بارے میں غلو کیا‘ نہ ہی صحابہ رضی اللہ عنہم سے عداوت و دشمنی قائم کی‘ اور نہ ان کی تکفیر کی ‘ اور نہ ہی نواصب کی طرح اہل بیت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے دشمنی کااظہار کیا، بلکہ صحابہ کے بارے میں اہل سنت کا طریقہ یہ ہے کہ وہ تما م صحابہ کرام کے مقام و مرتبہ اور ان کے فضل کا اعتراف کرتے ہیں ‘ اُن سے محبت کرتے ہیں اور فضیلت و
Flag Counter