Maktaba Wahhabi

85 - 140
ہمیشہ ہمیش جہنم میں رہے گا، یہ معتزلہ کے اصولوں میں سے ایک اصول ہے‘ اور خوارج کا بھی یہی عقیدہ ہے‘چنانچہ ان کا کہنا ہے کہ’’اللہ تعالیٰ اپنے وعدہ کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہے۔‘‘ ان کا یہ عقیدہ باطل اور کتاب و سنت کے خلاف ہے، ارشاد باری ہے: ﴿إِنَّ اللّٰہَ لا یَغْفِرُ أَنْ یُّشْرَکَ بِہِ وَیَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذَلِکَ لِمَنْ یَّشَائُ﴾[1] یقینا اللہ تعالیٰ اس چیز کو ہر گز نہیں معاف کرے گا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے، اور اس کے علاوہ گناہوں کو جس کے لئے چاہے بخش دے گا۔ رہے اہل سنت وجماعت تو وہ اللہ کی وعید کے باب میں ان دونوں فرقوں کے مابین وسط ہیں ‘ چنانچہ وہ کہتے ہیں کہ : گناہ کبیرہ کا مرتکب اپنے ایمان کے سبب مومن اور گناہ کبیرہ کے سبب فاسق ہے‘ یا ناقص الایمان مومن ہے‘ اور اگر توبہ کئے بغیر مرجائے تو اللہ کی مشیت تلے ہوگا ‘ اگر اللہ چاہے تو اسے اپنے
Flag Counter