Maktaba Wahhabi

81 - 140
صفات کے مثل قرار دیتے ہیں ‘ چنانچہ کہتے ہیں کہ اللہ کا ہاتھ مخلوق کے ہاتھ کی طرح ہے ‘ اللہ کا سننا مخلوق کے سننے کے مثل ہے(نعوذ باللہ)‘ اللہ ظالموں کے قول سے بہت بلند وبالا اور برتر ہے۔رہے اہل سنت وجماعت تو وہ تشبیہ و تمثیل کے بغیر اللہ کے صفات کو ثابت کرتے ہیں ‘ اور نفی و انکار کے بغیر اللہ کو اس کے مخلوق کی مشابہت سے منزہ قرار دیتے ہیں۔اللہ عزوجل نے مذکورہ دونوں فرقوں کی تردید کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ﴿لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ ۖ وَهُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ﴾۔ اس(اللہ)کے مثل کوئی چیز نہیں ‘ اور وہ سننے دیکھنے والا ہے۔ چنانچہ﴿لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ﴾اللہ کے مثل کوئی چیز نہیں ‘سے ’’مشبہہ‘‘ کی﴿وَهُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ﴾وہ سننے دیکھنے والا ہے‘ سے ’’معطلہ‘‘ کی تردید ہوتی ہے۔[1]
Flag Counter