Maktaba Wahhabi

79 - 140
اور اللہ کی مشیت سے متعلق اُس کی ہر صفت اُس کی حکمت کے تابع ہے‘ اب وہ حکمت کبھی ہمیں معلوم ہوتی ہے اور کبھی ہم اس کے ادراک کے عاجز ہو تے ہیں ‘ لیکن اتنا ہم یقینی طور پر جانتے ہیں کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ جو چیزبھی چاہتا ہے وہ اس کی حکمت کے مطابق ہوتی ہے جیساکہ اللہ کے ارشاد سے اس بات کا پتہ چلتا ہے: ﴿وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَن يَشَاءَ اللّٰہُ ۚ إِنَّ اللّٰہَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا﴾[1] تم نہیں چاہ سکتے یہاں تک کہ اللہ چاہے‘ بیشک اللہ علم والا حکمت والاہے۔
Flag Counter