Maktaba Wahhabi

71 - 140
’’ يَنْزِلُ رَبُّنا تَبارَكَ وتَعالى كُلَّ لَيْلَةٍ إلى السَّماءِ الدُّنْيا، حِينَ يَبْقى ثُلُثُ اللَّيْلِ الآخِرُ فيَقولُ: مَن يَدْعُونِي فأسْتَجِيبَ له، مَن يَسْأَلُنِي فَأُعْطِيَهُ، مَن يَسْتَغْفِرُنِي فأغْفِرَ له ‘‘[1] ہمارا رب تبارک وتعالیٰ ہر رات اس وقت آسمان دنیا پر نزول فرماتا ہے جب رات کاآخری تہائی حصہ باقی رہتا ہے، اور فرماتا ہے: کون ہے جو مجھ سے دعاکرے تو میں اس کی دعاقبول کر لوں ، کون ہے جو مجھ سے مانگے تو میں اسے عطا کردوں ، اور کون ہے جو مجھے سے بخشش مانگے تو میں اسے بخش دوں۔ یہ متفق علیہ حدیث اس بات کی صحیح اور صریح دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر شب جب رات کا آخری تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ آسمان دنیا پر اترتا ہے، اوراللہ کا یہ اترنا اُس کی جلال و عظمت کے شایان شان ہے، نزول اللہ کے فعلی صفات میں سے ہے‘ اللہ جب جس طرح چاہتا ہے نزول فرماتا ہے‘ نزول(اترنے)کی صفت معلوم ہے‘ اس کی کیفیت مجہول ہے‘ اس پر
Flag Counter