Maktaba Wahhabi

69 - 140
جب جنتی جنت میں داخل ہوجائیں گے تو اللہ تبارک وتعالیٰ فرمائے گا: کیا تمہیں مزید کسی چیز کی خواہش ہے؟ جنتی کہیں گے: اے اللہ! کیا تونے ہمارے چہروں کو روشن نہ کیا، کیاتونے ہمیں جنت میں داخل نہ کیااور جہنم سے نجات نہ دی(اب کس چیز کی خواہش باقی ہے)؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : پھر اللہ تعالیٰ اپنے رخ کریم سے حجاب اٹھائے گا، چنانچہ جنتیوں کے لئے اپنے رب عزوجل کے دیدار سے زیادہ محبوب کوئی اور نعمت نہ ہوگی۔اور پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ اس آیت کریمہ کی تلاوت فرمائی: ﴿لِّلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَىٰ وَزِيَادَةٌ﴾[1] نیک کاروں کے لئے نیک انجام اور مزید(دیدار الٰہی کی نعمت)ہے۔ قیامت کے روز مومنوں کے اپنے رب کے دیدارکے ثبوت پر انبیاء ورسل‘ تمام صحابۂ کرام‘ تابعین اور ہر زمانہ کے علماء و ائمہ کا اتفاق ہے، اس باب میں حق کی مخالفت کرنے والے فرقۂ جہمیہ‘ معتزلہ اور ان کے متبعین ہیں ‘
Flag Counter