Maktaba Wahhabi

57 - 140
ذات پاک کے لئے کچھ ایسے افعال ثابت کئے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات کو موسوم نہیں کیا ہے‘ جیسے ’’أراد،شاء ، أحدث‘‘ کہ اللہ نے اپنا نام ’’المرید، الشائي، المحدث‘‘ وغیرہ نہیں رکھا ہے‘ اسی طرح اللہ نے اپنا نام ’الصانع، الفاعل، المتقن‘ بھی نہیں رکھا ہے جبکہ اللہ نے اپنے لئے اِن کے افعال ثابت کئے ہیں۔خلاصۂ کلام یہ کہ افعال کا باب اسماء کے باب سے وسیع اور کشادہ ہے‘ لیکن اللہ نے اپنی ذات کے لئے جتنا ثابت کیا اتنا ہم بھی ثابت کریں گے‘جیسا کہ ارشادہے: ﴿فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيدُ﴾[1] اللہ جو چاہے کرنے والا ہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿صُنْعَ اللّٰہِ الَّذِي أَتْقَنَ كُلَّ شَيْءٍ﴾[2] یہ اس اللہ کی کاریگری ہے جس نے ہر چیز کو مضبوط اور پائیدار بنایاہے۔
Flag Counter