Maktaba Wahhabi

31 - 140
ان چیزوں کی نفی کرتے ہیں ‘ جیسا کہ ارشاد باری ہے: ﴿لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ﴾[1] اللہ کے مثل کوئی چیز نہیں۔ نفی کا تقاضہ یہ ہے کہ اُس کے برعکس کمال کو اللہ کے لئے ثابت کیا جائے‘ چنانچہ اللہ نے جہاں بھی اپنی ذات سے نقصائص و عیوب اور اپنے خصائص میں کسی مخلوق کی شرکت کی نفی کی ہے ‘ اس کا لازمی مفہوم یہ ہے کہ اُس کے برعکس کمال کو اللہ کے لئے ثابت کیا جائے۔ اللہ عزوجل نے اجمالی نفی اور تفصیلی اثبات کو ایک ہی آیت میں اکٹھا کیا ہے ‘ چنانچہ ارشادہے: ﴿لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ ۖ وَهُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ﴾ اس(اللہ)کے مثل کوئی چیز نہیں ‘ اور وہ سننے دیکھنے والا ہے۔ اس آیت کریمہ میں اس بات کی صراحت ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی ذات‘ صفات‘ اور افعال میں اپنی مخلوق کی مشابہت سے منزہ اور پاک ہے‘ اور آغاز
Flag Counter