Maktaba Wahhabi

68 - 153
﴿وَالَّذِیْنَ کَفَرُوْا عَمَّآ اُنْذِرُوْا مُعْرِضُوْنَ﴾[الأحقاف: ۳] ’’وہ لوگ جنھوں نے کفر کیا اس چیز سے جس سے وہ ڈرائے گئے، منہ پھیرنے والے ہیں۔‘‘ ۵:… کفرنفاق: اس کی دلیل یہ فرمان الٰہی ہے: ﴿ذٰلِکَ بِاَنَّہُمْ اٰمَنُوْا ثُمَّ کَفَرُوْا فَطُبِعَ عَلٰی قُلُوْبِہِمْ فَہُمْ لَا یَفْقَہُوْنَ﴾[المنافقون:۳] ’’یہ ا س لیے کہ بے شک وہ ایمان لائے، پھر انھوں نے کفر کیا تو ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی، سو وہ نہیں سمجھتے۔‘‘ ۶:…کفر اصغر: اس میں مندرجہ ذیل مسائل ہیں: ا:…اس کا معنی:… ہروہ معصیت کا کام جس پر کتاب و سنت میں کفر کے نام کااطلاق ہوا ہو، مگر وہ کفر اکبر کے درجہ تک نہ پہنچتا ہو۔ ب:…کفر اصغر کا حکم:… حرام ہے؛اور کبیرہ گناہوں میں سے ایک گناہ ہے۔لیکن اس کا مرتکب دائرۂ اسلام سے خارج نہیں ہوتا۔ ج:… کفر اصغر کی مثالیں: ۱۔ کفرنعمت:…فرمان الٰہی ہے:﴿فَكَفَرَتْ بِاَنْعُمِ اللّٰهِ﴾[النحل: ۱۱۲] ’’پس اس نے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی ناشکری کی۔‘‘ ۲۔ مسلمان کا اپنے مسلمان بھائی سے قتال کرنا۔ حدیث میں آتاہے: ((سباب المسلم فُسُوْقٌ وَقِتَالُہُ کُفْرٌ))[مسلم:۷۰۷۶] ’’مسلمان کو گالی دینا فسق ہے اور اسے قتل کرنا کفر ہے۔‘‘ ۳۔ دوسروں کے نسب میں طعنہ زنی کرنا۔ ۴۔ میت پر نوحہ اور واویلا کرنا: حدیث میں آتاہے؛ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لوگوں میں دو باتیں کفر کی پائی جاتی ہیں: دوسروں کے نسب میں طعنہ زنی کرنا اور میت پر واویلا اور نوحہ خوانی کرنا۔‘‘[مسلم]
Flag Counter