Maktaba Wahhabi

43 - 153
﴿وَاَنَّہٗ لَمَّا قَامَ عَبْدُ اللّٰہِ یَدْعُوْہُ کَادُوْا یَکُوْنُوْنَ عَلَیْہِ لِبَدًا﴾[الجن:۱۹] ’’اور جب اللہ کا بندہ اللہ [1]کو پکارنے کے لیے کھڑا ہواتو لوگ اس پر ٹوٹ پڑنے کو تیار ہوگئے۔‘‘ پس آپ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں، آپ کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔ آپ اللہ تعالیٰ کے بندے ہیں،آپ کی بندگی نہیں کی جاسکتی۔ اس کی شرائط و تقاضے: اس کی چار شرائط ہیں: ۱۔ جو بات آپ نے بتائی ہے اس کی تصدیق کرنا۔ ۲۔ حکم میں آپ کی تعمیل کرنا۔ ۳۔ آپ کے منع کردہ اُمور سے مکمل اجتناب کرنا۔ ۴۔ آپ کے بتائے ہوئے طریقہ کے مطابق اللہ کی بندگی کرنا۔
Flag Counter