Maktaba Wahhabi

72 - 153
۲۔ اہل ایمان کے خلاف کفار کی مدد و نصرت۔ ب:…اس کا حکم: … ’’ایسا کرنا ارتداد ہے جس کی وجہ سے انسان دین اسلام سے خارج ہوجاتا ہے۔‘‘ ج:… اس کی دلیل: اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَ مَنْ یَّتَوَلَّہُمْ مِّنْکُمْ فَاِنَّہٗ مِنْہُمْ﴾[المائدۃ:۵۱] ’’تم میں جو کوئی ان سے دوستی رکھے گا وہ انہی میں سے ہوگا۔‘‘ الموالاۃ[دوستی]: اس میں یہ مسائل ہیں: ا:…دوستی کا معنی اور ضابطہ: …اہل کفر اور اہل شرک کی محبت کسی دنیاوی وجہ سے کی جائے، اور اس کے ساتھ ہی ان لوگوں کی مدد و نصرت بھی کی جائے، ورنہ صرف محبت ہوگی، دوستی نہیں ہوگی۔ ب:… اس کا حکم: …ایسی دوستی لگانا حرام اور کبیرہ گناہوں میں سے ایک گناہ ہے۔ ج: …اس کی دلیل: اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿يٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْا عَدُوِّی وَعَدُوَّکُمْ اَوْلِیَآئَ تُلْقُوْنَ اِلَیْہِمْ بِالْمَوَدَّۃِ﴾[الممتحنۃ:۱] ’’اے لوگو جو ایمان لائے ہو! میرے دشمنوں اور اپنے دشمنوں کو دوست مت بناؤ، تم ان کی طرف دوستی کا پیغام بھیجتے ہو۔‘‘ کفار سے دوستی کے مظاہر میں سے: ۱۔ لباس میں اور انداز گفتگووتکلم میں ان کی مشابہت اختیار کرنا۔ ۲۔ سیر و تفریح اور دل لگی کے لیے ان کے ممالک کا سفر کرنا۔ ۳۔ ان ملکوں میں رہائش اختیار کرنا، اور دین بچانے کے لیے وہاں سے اسلامی ممالک کی طرف ہجرت نہ کرنا۔
Flag Counter