Maktaba Wahhabi

129 - 153
یہ سب سے بڑی نحوست اور بدشگونی ہے۔ دوم: …یہ کہ وہ اس کام کو تو کر گزرے مگر اس میں رنجیدہ وپریشان اور کبیدہ خاطر رہے، اور یہ خوف محسوس کرتا رہے کہ کہیں یہ نحوست اس پر اثر انداز نہ ہوجائے۔ یہ بھی بدشگونی اور نحوست ہے،مگر پہلے سے کم درجہ کی ہے۔ اس کی ہر دو صورتیں توحید کی ناقض اور انسان کے لیے نقصان دہ ہیں۔ جس کے دل پر بد شگونی اثر کر جائے اس کا علاج: اس کو چاہیے کہ یہ دعا پڑھے: ((اللّٰهم لا یأتي بالحسنات إلا أنت و لا یدفع السیئات إلا أنت۔ لا حول و لا قوۃ إلا باللّٰه۔)) ’’اے اللہ! تیرے علاوہ کوئی بھلائی لانے والا نہیں اور تیرے علاوہ کوئی برائی کو ختم کرنے والا نہیں، اور نہ ہی نیکی کی کوئی قوت ہے تیری توفیق کے بغیر۔‘‘ اور ایسے ہی یہ دعا بھی پڑھنی چاہیے: ((اَللّٰہُمَّ لَا خَیْرَ إِلَّا خَیْرُکَ وَ لَا طَیْرَ إِلَّا طَیْرُکَ وَ لَآ إِلٰہَ غَیْرُکَ)) ’’اے اللہ،تیری بھلائی کے سوا کوئی بھلائی نہیں اور تیرے پرند کے سوا کوئی پرند نہیں اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔‘‘ [1]
Flag Counter