Maktaba Wahhabi

20 - 153
مقدمہ الحمد للّٰہ رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی خاتم الأنبیاء والمرسلین نبینا محمد و علی آلہ وصحبہ أجمعین وبعد! یہ نفع بخش انتخاب؛جامع مسائل اورچنیدہ فوائد ہیں، جنہیں توحید کے باب میں جمع کیا گیا ہے، جس توحید کے بغیر اللہ تعالیٰ کوئی بھی عمل قبول نہیں کرتے اورنہ ہی توحید کے بغیر اپنے بندے پر راضی ہوتے ہیں۔ اس مختصر سے رسالہ میں، میں نے وہ قواعد و ضوابط اور تقسیمات بھی شامل کی ہیں جو کہ قارئین کے لیے متفرق چیزوں کو ایک جگہ پر جمع کردیتی ہیں اور مختلف الجھے ہوئے مسائل کا حل پیش کرتی ہیں اور اس کے ذہن میں ترتیب کے ساتھ جگہ پاتی ہیں۔ کسی چیز کا علم اس وقت تک حاصل نہیں ہوسکتا جب تک اس کے متعلق دو باتیں معلوم نہ ہوجائیں: پہلی بات:… اس چیز کی حقیقت دوسری بات:… اس کی ضد(الٹ) کی وضاحت۔ میں نے ’’حقیقت توحید‘‘اور اس کے اصول و اقسام کی وضاحت کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے۔پھرفوراً ہی اس کے بعد توحید کی ضد یعنی شرک کا بیان کیا ہے۔ شرک کے معانی، اس کی مختلف صورتیں اور اقسام،اور ان کے احکام بیان کیے ہیں۔ اس لیے کہ: ’’ کسی چیز کی خوبی اس کی ضد سے ظاہر ہوتی ہے۔ اس لیے کہ اضداد کی وجہ سے چیزیں باہم امتیازی حیثیت پاتی ہیں۔‘‘ توحید کا جمال وجلال اس وقت تک صحیح معنوں میں ظاہر نہیں ہوسکتا جب تک شرک کی
Flag Counter