Maktaba Wahhabi

104 - 153
ہے۔جیسا کہ رمضان کا مہینہ؛ ذوالحجہ کے شروع کے دس دن۔شب قدر، اور ہر رات کا آخری تہائی حصہ۔ وقت سے تبرک ایسے حاصل ہوگاکہ: ان اوقات میں کثرت کے ساتھ نیکی کے کام کیے جائیں، اور مشروع طریقہ پر اللہ کی عبادت کی جائے۔ ۵۔ ان ماکولات کے کھانے سے برکت حاصل کرنا جنہیں اللہ تعالیٰ نے بابرکت بنایا ہے: جیسے زیتون کا تیل، شہد، دودھ،کلونجی، اور آب زمزم۔ دوم: …ممنوع تبرک: ۱۔ ممنوعہ جگہوں اور جمادات سے تبرک حاصل کرنا: مثلاً ان مقامات کی دیواروں اور دروازوں اور کھڑکیوں کو چھوکر ان سے برکت حاصل کرنا اوروہاں کی مٹی سے اپنے مریضوں کی شفایابی چاہنا جہاں کے متعلق برکت ثابت ہے۔ ٭ انبیاء وصالحین کی قبروں اور مزارات سے تبرک کا عقیدہ رکھنا۔ [1] ٭ بعض تاریخی مقامات سے تبرک حاصل کرنا: جیسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جائے پیدائش ؛ غار حراء اور غار ثور۔ ۲۔ ممنوعہ اوقات سے تبرک حاصل کرنا: ٭ جن اوقات میں برکت کا حصول ثابت ہے، ان اوقات میں غیر مشروع اور بدعت پر
Flag Counter