Maktaba Wahhabi

101 - 153
تعویذکا معنی و مفہوم تعویذات کا معنی: لغت میں:…تعویذ ات تعویذکی جمع ہے۔ شرع میں: …جو کچھ نظر بد وغیرہ سے بچنے کے لیے بچوں کے گلے میں لٹکایا جاتاہے۔ تعویذات کی اقسام: تعویذ کی دو اقسام ہیں: ۱۔ ایسے تعویذات جو قرآنی آیات اور نبوی دعاؤں پر مشتمل ہوں۔ ایسے تعویذ تین وجوہات کی بنا پر ممنوع ہیں: الف: تعویذ کی عمومی ممانعت:… اس میں کوئی ایسی دلیل نہیں پائی جاتی جس سے قرآنی آیات یا احادیث پر مشتمل تعویذات کی تخصیص ہوتی ہو۔ ب: سد ذریعہ کے طورپر:… کیونکہ اس طرح ایسی چیزیں لٹکانے کا راستہ کھلتا ہے جو کہ اصل میں مباح نہیں ہیں۔ ج: قرآن آیات و احادیث کی بے ادبی کا احتمال:… جب انسان قضائے حاجت وغیرہ کے لیے جائے گا تو ان کا کما حقہ احترام نہیں کرسکے گا۔ ۲۔ وہ تعویذات جن میں قرآن و حدیث کے علاوہ کوئی دوسرا مواد ہو؛جیسا کہ وہ تعویذات جن میں شیاطین اور جنات کے نام ہوتے ہیں۔یا وہ تعویذات جو طلاسم وغیرہ پر مشتمل ہوتے ہیں۔یاجن میں ناقابل فہم چیزیں لکھی ہوتی ہیں۔ ایسے تعویذ قطعی حرام ہیں۔ اورایسا کرنا شرکیہ کام ہے، کیونکہ اس سے دل کا تعلق غیراللہ سے قائم ہوتا ہے۔
Flag Counter