Maktaba Wahhabi

111 - 153
[1]۵۔ دولہا دلہن کے گھر میں داخل ہوتے وقت ذبح کرنا اور پھر اس خون پر چلنا۔ ۶۔ اللہ کے لیے ذبح کرنا، مگر ذبح کے وقت غیراللہ کانام لینا۔ خلاصہ کلام! ۱۔ ذبح کرنا عبادت کاکام ہے۔غیر اللہ کے لیے ذبح کرنا جائز نہیں یعنی حرام ہے۔ اس کی دلیل یہ فرمان الٰہی ہے: ﴿قُلْ اِنَّ صَلَاتِیْ وَ نُسُکِیْ وَ مَحْیَایَ وَ مَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ﴾ [الانعام] ’’فرما دیجیے بے شک میری نماز اور میری قربانی اور میری زندگی اور میری موت اللہ کے لیے ہے، جو جہانوں کا رب ہے۔‘‘ ۲۔ غیر اللہ کے لیے ذبح کرنا شرک اکبر ہے، جس کے کرنے والے پررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت کی ہے، فرمایا: ((لَعَنَ اللّٰہُ مَنْ ذَبَحَ لِغَیْرِ اللّٰہِ۔))[مسلم] ’’اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو جس نے غیر اللہ کے لئے ذبح کیا۔‘‘
Flag Counter