Maktaba Wahhabi

25 - 153
اہم ترین فوائد پہلا فائدہ:… توحید کی تینوں اقسام آپس میں ایک دوسرے کو لازم وملزوم ہیں۔ ان میں سے کوئی ایک قسم بھی دوسری سے جدا نہیں کی جاسکتی۔ جو کوئی توحید کی کوئی ایک قسم بجا لائے اور دوسری کو چھوڑ دے تو وہ موحد نہیں ہوسکتا۔ دوسرا فائدہ:… یہ بات جان لینی چاہیے کہ جن کفار سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جہا د کیا تھا؛ وہ توحید ربوبیت کا اقرار کرتے تھے۔وہ اس بات کا اعتراف کرتے تھے کہ بیشک اللہ تعالیٰ ہی خالق ومالک ہے، وہی روزی دینے والاہے؛وہی زندگی اور موت دینے والا ہے۔نفع اورنقصان اسی کے ہاتھ میں ہے۔ وہی تمام نظام کی تدبیر کرتا ہے لیکن اس کے باوجود وہ اسلام میں داخل نہیں ہوسکے۔ اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ﴿قُلْ مَنْ یَّرْزُقُکُمْ مِّنَ السَّمَآئِ وَ الْاَرْضِ اَمَّنْ یَّمْلِکُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ مَنْ یُّخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَ یُخْرِجُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ وَ مَنْ یُّدَبِّرُ الْاَمْرَ فَسَیَقُوْلُوْنَ اللّٰہُ فَقُلْ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ﴾ ’’آپ پوچھیں:وہ کون ہے جو تم کو آسمان اور زمین سے رزق پہنچاتا ہے، یا وہ کون ہے جو کانوں اور آنکھوں پر پورا اختیار رکھتا ہے اور وہ کون ہے جو زندہ کو مردہ سے نکالتااور مردہ کو زندہ سے نکالتا ہے اور وہ کون ہے جو تمام امور کی تدبیر کرتاہے؟ ضرور وہ یہی کہیں گے:اللہ۔ تو ان سے پوچھیں: پھر کیوں نہیں ڈرتے۔‘‘ تیسرا فائدہ:… توحید الوہیت ہی انبیائے کرام علیہم السلام کی دعوت کا موضوع رہا ہے۔ کیونکہ یہی وہ بنیاد ہے جس پرتمام اعمال قائم ہوتے ہیں۔توحید الوہیت کی حقیقت بجالائے
Flag Counter