Maktaba Wahhabi

156 - 153
د:… ایسی عبادات کے لیے اوقات خاص کرنا جن کے لیے کوئی وقت خاص نہیں ہے۔ ان کی مثالیں: قبروں پر درگاہیں اور قبے بنالینا۔ نئی نئی عیدیں ایجاد کرلینا، اور نئی نئی تقریبات۔ ۳۔ بدعت ِترک:…مراد ہے کسی مباح فعل کو چھوڑ دینا، یا کسی ایسے کام کو ترک کردینا جس کا کرنا بطور عبادت کے مطلوب ہو۔ اس کی مثالیں: عبادت خیال کرتے ہوئے گوشت کا کھانا چھوڑ دینا، یا پھر عبادت کے لیے شادی کا ترک کردینا۔ حکم کے اعتبار سے بدعت کی اقسام: اس لحاظ سے بدعت کی دو اقسام ہیں: ۱۔ بدعت مکفِرَہ: …جس بدعت کا کرنے والا دائرۂ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے۔ اس کی مثال: جیسے رافضیوں کی بدعات،اور عقیدہ خلق قرآن۔ ۲۔ بدعت مُفْسِقَہ:[فسق میں مبتلا کرنے والی بدعت]: … اس بدعت کاارتکاب کرنے والا گناہ گار ہوتا ہے، مگر دین اسلام سے خارج نہیں ہوتا۔ اس کی مثال: اجتماعی ذکر، اور پندرہ شعبان کی رات کو عبادت کے ساتھ خاص کرنا۔ بدعت سے تحذیر اور اس پررد: اس باب میں ایک آیت اور دو احادیث کافی ہیں: ۱۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَ رَضِیْتُ لَکُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًا﴾[المائدۃ: ۳] ’’ آج کے دن میں نے تمہارے لئے تمہارادین کامل کر دیا اور تم پر اپنا انعام بھرپور کر دیا اور تمہارے لئے اسلام کے دین ہونے پر رضامند ہوگیا۔‘‘
Flag Counter