Maktaba Wahhabi

113 - 153
’’وہ نذر کو پورا کرتے ہیں۔‘‘ پس جو کوئی غیراللہ کے نام کی نذر مانے اسے چاہیے کہ ایسی نذر کو پورا نہ کرے۔ نذر کب شرک ہوگی؟ جب غیراللہ کی تعظیم اور تقرب کے لئے کوئی منت[نذر]مانے تو وہ شرک ہوگی۔ اس کی مثال: ۱۔ مثلاً: کوئی شخص یوں کہے: ’’اگر اللہ تعالیٰ نے میرے مریض کو شفا عطا کردی تو میں فلاں ولی کی قبر پر اتنے بکرے چڑھاؤں گا یا اتنا مال وہاں پیش کروں گا۔ ۲۔ اگر میرے گھر بچہ پیدا ہوگیا تو میں فلاں ولی کی درگاہ یا مزار پر جاکر ایک بکرا ذبح کروں گا۔[1] ۳۔ یا یوں کہے کہ: فلاں ولی کے لیے یا فلاں جن کے لیے میں اتنی منت دوں گا یا اتنے جانور ان کے نام پر ذبح کروں گا۔ ۴۔ بتوں کے نام پر نذر ماننا۔ ۵۔ سورج یا چاند کے نام کی نذر ماننا۔
Flag Counter