Maktaba Wahhabi

120 - 153
ا۔ آخرت کی یاد آئے گی۔ ب۔ اہل قبرستان کو سلام کرنا۔ ج۔ اہل قبرستان کے لیے مغفرت کی دعا کرنا۔[1] ۲۔ بدعت زیارت: جو کہ کمال توحید کے منافی ہو، جو کہ شرک کے وسائل میں سے ایک وسیلہ ہے۔ اس میں: ۱۔ قبر کے پاس جاکر اللہ کی عبادت کرنے کا قصد ب۔ قبروں سے تبرک حاصل کرنے کی نیت ج۔ قبرستان میں پہنچ کرہدیہ ثواب کی نیت د۔ قبروں کی طرف دور دراز کے سفر اور اس طرح کی دیگر چیزیں شامل ہیں۔ ۳۔ شرکیہ زیارت: جو کہ توحید کے منافی ہے:کیونکہ اس میں غیراللہ کی عبادت بجا لائی جاتی ہے۔مثلاً: ۱۔ اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر دوسروں سے مانگے۔[جیسے اہل قبور سے مانگنا] ب۔ ان سے حاجت روائی اور مشکل کشائی کا طلب گار ہو۔ ج۔ غیر اللہ کے لئے ذبح کرے اور منتیں مانے۔ یا اس طرح کے دیگر کام کیے جائیں۔
Flag Counter