Maktaba Wahhabi

103 - 153
تبرک کا معنی و مفہوم تبرک کا معنی: لغت میں: …کسی چیزکا زیادہ ہونااوراس کاثابت رہنا۔ شرع میں:… برکت کی طلب،اور اس کی امید اور تبرک کااعتقاد۔ تبرک کی اقسام: تبرک کی دو قسمیں ہیں: ۱۔مشروع تبرک ۲۔ ممنوع تبرک اولاً: …مشروع تبرک: ۱۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اور آپ کے جسد اطہر سے منفصل ہونے والی چیزوں سے تبرک حاصل کرنا۔تبرک کی یہ قسم رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارک کے ساتھ خاص تھی۔ ۲۔ مشروع اقوال واعمال سے تبرک: یعنی وہ اعمال و اقوال جن سے انسان کو خیر و برکت حاصل ہوجائے۔جیسے قرآن مجید کی تلاوت، اللہ تعالیٰ کا ذکر، اور علم کی مجالس میں حاضری دینا۔ ۳۔ ان مقامات سے تبرک حاصل کرنا جنہیں اللہ نے بابرکت بنایا ہے۔ جیسے: مساجد، اور مکہ اورمدینہ اورشام۔ ان جگہوں سے تبرک حاصل کرنے سے مقصود یہ ہے کہ یہاں پر نیکیوں کے مشروع کام کیے جائیں[جن سے برکت پیداہو]ایسا نہیں کہ یہاں کی دیواروں ؛ پتھروں اور ستونوں وغیرہ کو چھوا اور چوما جائے۔[یا ان کے ساتھ اپنے گال ملے جائیں]۔ ۴۔ ان اوقات سے برکت حاصل کرنا جنہیں اللہ تعالیٰ نے فضل و برکت کے لیے خاص کیا
Flag Counter