Maktaba Wahhabi

85 - 153
عبادت کا معنی و مفہوم عبادت کا معنی: لغت میں:…خضوع اور تذلل[جھک جانے اور پستی اختیار کرنے]کو کہتے ہیں۔ شرع میں:… یہ ایک وسیع اورشامل اصطلاح ہے جو ہر اس قول و فعل اور ظاہری و باطنی عمل کو شامل ہے، جسے اللہ تعالیٰ پسندکرتے ہوں اور جس کے کرنے سے راضی ہوتے ہوں۔ شرعی ذمہ داریوں کانام ’’عبادت ‘‘رکھنے کی وجہ: اس لیے کہ مکلف ان امور کا التزام کرتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ کے سامنے تذلل اختیار کرتے ہوئے ان امور کو بجالا تے ہیں۔ عبادت کے ارکان: عبادت کے تین ارکان ہیں: ۱۔ خوف ۲۔ محبت ۳۔ امید۔ عبادت کے صحیح اور مقبول ہونے کی شرائط: عبادت قبول ہونے کی دو شرائط ہیں: ۱۔ اخلاص:…اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَمَا أُمِرُوْا إِلَّا لِیَعْبُدُوا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ﴾[البینۃ:۵] ’’اور انہیں حکم دیا گیا تھا کہ اخلاص کے ساتھ اللہ بندگی کریں اس کے دین پر چلتے ہوئے۔‘‘ ۲۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع:
Flag Counter