Maktaba Wahhabi

51 - 153
شرک اکبر اور شرک اصغر کی مثالیں شرک اکبر کی مثالیں: ا: شرک اکبر جلی:… غیر اللہ کے لیے ذبح کرنا، غیراللہ کے نام کی نذر ماننا، اور غیرللہ سے مدد مانگنا۔ ب: شرک اکبرخفی:…جیسے منافقین کا شرک اورریاکاری، مثلاً: دل میں غیراللہ کا خوف یعنی ایسی بات پر خوف رکھنا جس پراللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی بھی قادر نہیں۔ شرک اصغر کی مثالیں: ا: شرک اصغر جلی:…غیراللہ کی قسم اٹھانا،اوریہ کہنا جواللہ تعالیٰ چاہے اور تم چاہو۔ اور یہ کہنا: اگر اللہ تعالیٰ اور تم نہ ہوتے۔‘‘ ب: شرک اصغر خفی: …جیسے معمولی قسم کی ریاکاری۔اور پروندوں سے فال نکالنا۔ شرک سے بچنے کی مفیددعا: سیّدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ اے لوگو! شرک سے بچ کر رہو، بے شک یہ چیونٹی کی چال سے زیادہ مخفی ہوتا ہے۔‘‘ پھرایک انسان نے آپ سے عرض کیا: ’’ یارسول اللہ! جب یہ چیونٹی کی چال سے زیادہ مخفی ہے تو ہم اس سے کیسے بچ سکتے ہیں ؟۔تو آپ نے فرمایا: ’’ تم یوں کہا کرو: ((اَللّٰہُمَّ اِنَّا نَعُوْذُ بِکَ مِنْ أَنْ اُشْرِکْ بِکَ شَیْئًا نَعْلَمُہُ وَنَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَا نَعْلَمُہٗ۔))[رواہ أحمد وحسنہ الالبانی] ’’اے اللہ! ہم تیری پناہ مانگتے ہیں کہ ہم جانتے ہوئے تیرے ساتھ شرک کا ارتکاب کریں، اور اس جس چیز کو ہم نہیں جانتے اس پر تیری مغفرت کے طلب گار ہیں۔‘‘
Flag Counter