Maktaba Wahhabi

23 - 153
توحید کی اقسام توحید کی تین اقسام ہیں: ۱۔ توحید ربوبیت ۲۔ توحید الوہیت ۳۔ اور توحید اسماء و صفات توحید کی ہر قسم کا معنی اور اس کی دلیل توحید کی قسم: توحید ربوبیت اس کا معنی: اللہ تعالیٰ کو یکتا ماننا۔(۱)پیدا کرنے میں۔(۲) بادشاہی میں۔(۳) اور تدبیر میں۔ یا بالفاظ دیگر یوں کہہ سکتے ہیں: اللہ تعالیٰ کو اس کے افعال میں اکیلا ماننا۔ اللہ تعالیٰ کے افعال کی مثالیں: پیدا کرنا،روزی دینا، زندگی اور موت دینا، بارش برسانا، اور درخت اگانا۔ اس کی دلیل: ﴿اَلَا لَہُ الْخَلْقُ وَ الْاَمْرُ﴾،﴿لِلّٰہِ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ﴾،﴿قُلْ مَنْ یَّرْزُقُکُمْ مِّنَ السَّمَآئِ وَ الْاَرْضِ اَمَّنْ یَّمْلِکُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ مَنْ یُّخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَ یُخْرِجُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ وَ مَنْ یُّدَبِّرُ الْاَمْرَ فَسَیَقُوْلُوْنَ اللّٰہُ فَقُلْ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ﴾
Flag Counter