Maktaba Wahhabi

59 - 153
تم کفر مت کرو۔‘‘ ۸۔مسلمانوں کے خلاف مشرکین کا ساتھ دینا اور ان کی مدد کرنا: اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی ہے: ﴿وَمَنْ یَّتَوَلَّہُمْ مِّنْکُمْ فَاِنَّہٗ مِنْہُمْ اِنَّ اللّٰہَ لَا یَہْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ﴾ ’’جس نے تم میں سے ان کافروں سے دوستی کی وہ انہی میں سے ہوگا۔اﷲ ظالم قوم کو ہدایت نہیں کرتا۔‘‘[1][المائدہ:۵۱](مجموعۃ التوحید) ۹۔ اس بات کا اعتقاد رکھنا کہ بعض پیروں اور ولیوں، یا کسی اورکو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کے خلاف کام کرنے کی اجازت ہے،جیسے حضرت خضر علیہ السلام کوحضرت موسیٰ علیہ السلام کی شریعت کے برعکس کام کرنے کی اجازت تھی۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿وَمَن یَّبْتَغِ غَیْرَ الإِسْلَامِ دِیْناً فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْہُ وَہُوَ فِی الْآخِرَۃِ مِنَ الْخَاسِرِیْنَ﴾[آل عمران:۸۵]
Flag Counter