Maktaba Wahhabi

48 - 153
دیا گیا تھا جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وہ پاک ہے ان کے شریک مقرر کرنے سے۔‘‘ اس آیت کی وہ تفسیر جس میں کوئی اشکال نہیں،وہ یہ ہے کہ: ’’گناہ کے کاموں میں علماء وعباد کی اطاعت۔نہ یہ کہ انہیں پکارا جانا[اور ان سے حاجات طلب کرنا]۔ جیساکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تفسیر سیّدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کے سامنے فرمائی ؛جب انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: ’’ہم تو ان کی عبادت نہیں کرتے تھے۔‘‘ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بتایا کہ گناہ کے کاموں میں ان کی اطاعت کرنا ہی ان کی عبادت تھی۔‘‘ [1] چوتھی قسم:… محبت میں شرک: اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ﴿وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّتَّخِذُ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ اَنْدَادًا یُّحِبُّوْنَہُمْ کَحُبِّ اللّٰہِ﴾[التوبۃ:۳۱] ’’بعض لوگ ایسے بھی ہیں جواللہ تعالیٰ کے شریک اوروں کو ٹھہرا کر ان سے ایسی محبت رکھتے ہیں، جیسی محبت اللہ تعالیٰ سے ہونی چاہیے۔‘‘
Flag Counter