Maktaba Wahhabi

92 - 288
[بَابُ فَضْلِ صَلَاتَيْ الصُّبْحِ وَالْعَصْرِ وَالْمُحَافَظَۃِ عَلَیْہِمَا] [1] [صبح اور عصر کی نمازوں کی فضیلت اور ان دونوں کی حفاظت کرنے کے متعلق باب]۔ ج:امام نووی ہی نے دوسری حدیث کی شرح میں لکھا ہے: فجر و عصر میں فرشتوں کے اجتماع میں اللہ تعالیٰ کی جانب سے اپنے مومن بندوں پر شفقت اور ان کی عزت افزائی ہے،کہ انہوں نے فرشتوں کے ان کے ہاں اکٹھے اور جدا ہونے کے اوقات وہی رکھے ہیں،جو کہ ان کی عبادات اور رب تعالیٰ کی اطاعت کی خاطر جمع ہونے کے اوقات ہیں۔اس طرح فرشتے بندوں کے ہاں موجود خیر کے گواہ بن جائیں گے۔[2] علامہ عینی[نمازِ فجر میں فرشتوں کے اجتماع] کے حوالے سے لکھتے ہیں: ’’یہ بات با جماعت نمازِ فجر کی فضیلت واجب کرتی ہے۔اسی طرح یہ بات نمازِ عصر کے متعلق ہے۔اسی بنا پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں نمازوں کی حفاظت کی ترغیب دی ہے،تاکہ ان میں شامل ہونے والے کاعمل فرشتے اوپر(یعنی بارگاہِ الٰہی میں)لے کر جائیں اور اس کی شفاعت کریں۔‘‘ [3] د:تیسری حدیث پر امام ابن خزیمہ کا تحریر کردہ عنوان حسبِ ذیل ہے:
Flag Counter