Maktaba Wahhabi

21 - 288
مبحثِ اوّل نمازِ با جماعت کے فضائل تمہید: اللہ تعالیٰ کے عظیم احسانات میں سے ایک یہ ہے،کہ انہوں نے با جماعت نماز کا بہت زیادہ اجر و ثواب مقرر فرمایا ہے۔اس کے ثواب کا آغاز اسے شروع کرنے سے پہلے ہی ہو جاتا ہے۔مسجد میں اد اکرنے کے شوق پر اجر ملتا ہے،پھر مسجد کی طرف قدم اُٹھانے،مسجد میں داخل ہونے،وہاں نماز کے انتظار میں بیٹھنے،پہلی صفوں اور ان کی دائیں جانب کھڑے ہونے،تکبیرِ تحریمہ پانے،امام کے ساتھ سورۃ فاتحہ پڑھنے،آمین پکارنے سے لے کر سلام پھیرنے تک امام کی اقتداء میں رہنے،بلکہ نمازی کے گھر پہنچنے تک اللہ تعالیٰ کے انعام واکرام کا یہ مبارک سلسلہ جاری رہتا ہے۔ با جماعت نماز کے فضائل کے حوالے سے ایک بات یہ بھی ہے،کہ تین نمازوں عشاء،فجر اور عصر کے خصوصی فضائل ہیں۔ ان سب باتوں کے بارے میں توفیقِ الٰہی سے سترہ عنوانوں کے تحت گفتگو کی جارہی ہے۔ ۔۱۔ مسجد کے ساتھ معلّق دل والے کے لیے عرشِ عظیم کا سایہ مسجد میں با جماعت نماز کے فضائل واضح کرنے والی باتوں میں سے ایک یہ ہے،کہ اللہ تعالیٰ اس غرض سے مسجد جانے کی تڑپ رکھنے والے شخص کو روزِ قیامت
Flag Counter